کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی ایک بار پھر ریڈ کارپٹ پر مشترکہ انٹری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر ایک ساتھ عوامی تقریب میں شرکت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ دونوں شخصیات 14 نومبر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی ’بیبی ٹو بیبی گالا 2026‘ میں ایک ساتھ پہنچیں، جہاں انہوں نے ریڈ کارپٹ پر مشترکہ تصاویر بنوائیں اور تقریب میں اپنی موجودگی سے شرکا کی توجہ حاصل کی۔

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی یہ مشترکہ ریڈ کارپٹ پیشی گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران تیسری مرتبہ ہے، جس کے بعد دونوں کی ایک ساتھ عوامی تقریبات میں شرکت ایک بار پھر زیرِ بحث آگئی ہے۔

تقریب کے موقع پر کیٹی پیری نے سنہری مائل رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ جسٹن ٹروڈو سفید رنگ کے ٹکسڈو میں ملبوس دکھائی دیے۔ دونوں نے ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ پوز دیے اور فوٹوگرافروں کے کیمروں کے سامنے تصاویر بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں :مفتی طارق مسعود کا ’ہر مرد کی چار شادیاں‘ کا بیان شوبز شخصیات نے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دے دیا

’بیبی ٹو بیبی گالا‘ ایک فلاحی تقریب ہے جس کا مقصد غربت اور مالی مشکلات کا شکار بچوں کی مدد کرنے والے ادارے کے لیے فنڈز اور معاونت جمع کرنا ہے۔ اس فلاحی سرگرمی کے تحت ضرورت مند بچوں کو خوراک، کپڑے، ڈائپرز اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔

لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی ایک ساتھ آمد اور ریڈ کارپٹ پر تصاویر اس تقریب کے نمایاں مناظر میں شامل رہیں۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]