مونٹریال میں یادگاری واک،ؒ سو سینٹ لوئی میں آخری ایام گزارنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اتوار کے روز ایک جذباتی اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے “یادگاری واک” میں شرکت کر کے اُن افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن میزوں سو سینٹ لوئی میں گزارے۔

یہ تقریب فاؤنڈیشن میزوں سو سینٹ لوئی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جو زندگی کے آخری مراحل سے گزرنے والے مریضوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو مفت دیکھ بھال اور سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ شرکاء نے اپنے پیاروں کے نام پشت پر درج کر کے اس واک میں حصہ لیا، جبکہ تقریب کے آغاز میں تقاریر اور مختصر وارم اپ کے بعد واک کا آغاز کیا گیا۔

تقریب میں شریک ایک خاتون لوئیزا روویئزو نے بتایا کہ اُن کے والد کئی برس بیماری کا شکار رہے اور مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج رہے۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اس نگہداشت مرکز منتقل کیا گیا، جو ایک مشکل فیصلہ تھا۔ اُن کے مطابق اس مرکز میں اُن کے والد کو نہایت عزت اور بہترین دیکھ بھال فراہم کی گئی۔

ایک اور شریک ونیسا پیلتیئر ویلین نے بھی اپنے والد اور مرحوم والدہ کی یاد میں واک میں حصہ لیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کی یاد کو زندہ رکھنا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا نہایت اہم ہے۔

اس تقریب کا مقصد ستر ہزار ڈالر جمع کرنا تھا، جبکہ اس ادارے کو سالانہ تقریباً پندرہ لاکھ ڈالر درکار ہوتے ہیں تاکہ مریضوں کو باوقار انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ادارے کی صدر نے بتایا کہ یہاں مریضوں کو گھر جیسا ماحول دیا جاتا ہے، جہاں اُن پر کوئی سخت معمول مسلط نہیں کیا جاتا بلکہ اُن کی سہولت کے مطابق دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس ادارے نے جنوری دو ہزار پچیس میں اپنی نئی عمارت کا آغاز کیا، جہاں مریضوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو مکمل سہولت اور جذباتی سہارا فراہم کیا جاتا ہے تاکہ زندگی کے آخری لمحات بھی سکون اور عزت کے ساتھ گزارے جا سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں