اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام پر شدید ردعمل دیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو متنازع طور پر "آبنائے ٹرمپ” قرار دینے کی کوشش کی گئی۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی حقائق کو مسخ کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ ایک سنگین غلطی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایک تاریخی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نام ہے جسے کسی سیاسی مقصد کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر ک جس میں وہ خود غلطی سے آبنائے ہرمز کو "آبنائے ٹرمپ” کہہ بیٹھتے ہیں اور بعد میں اس پر وضاحت دیتے ہیں کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عراقچی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حقائق خود بولتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایران کا تمام تجارتی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
دوسری جانب، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نیا نقشہ بھی شیئر کیا جس میں آبنائے ہرمز کو متبادل نام دیا گیا جس پر ایران کی جانب سے مزید ردعمل سامنے آیا۔عباس عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی قیادت کو چاہیے کہ وہ خود ساختہ اصطلاحات کے بجائے درست جغرافیائی ناموں کا استعمال کرے، جیسے کہ خلیج فارس، اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کا احترام کرے۔یہ معاملہ ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کو اجاگر کرتا ہے، جہاں علامتی اقدامات بھی بڑے سیاسی تنازعات کا سبب بن سکتے ہیں۔