ایران اور امریکہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں چار فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ تقریباً ایک سو دس ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل بھی چار فیصد کمی کے بعد ایک سو دو ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ابوظہبی کی تیل کمپنی کے خام تیل “مربن کروڈ” کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تیل دو فیصد سستا ہو کر تقریباً ایک سو پانچ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں صرف خام تیل ہی نہیں بلکہ گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں گیس کی قیمتوں میں تقریباً چار فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور سفارتی پیش رفت کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں