کینیڈا سے علیحدگی یا ساتھ رہنے کا فیصلہ: البرٹا میں 19 اکتوبر کو ریفرنڈم کا انعقاد ہوگا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)البرٹا میں آئندہ 19 اکتوبر کو ایک عوامی ریفرنڈم کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس میں شہریوں سے پوچھا جائے گا کہ آیا البرٹا کو کینیڈا کا حصہ رہنا چاہیے یا مستقبل میں علیحدگی کے لیے ایک حتمی اور قانونی طور پر پابند (binding) ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔ اس فیصلے کی بنیاد شہریوں کی جانب سے چلائی جانے والی دو بڑی مہمات اور پٹیشنز پر رکھی گئی ہے۔

کینیڈا کے ساتھ رہنے کے حامی گروپ "فارایور کینیڈا” کی پٹیشن پر تقریباً 4,00,000 شہریوں نے دستخط کیے تھے۔ دوسری طرف، علیحدگی پسند گروپ "اسٹے فری البرٹا” نے البرٹا کو آزاد ریاست بنانے کے حق میں تقریباً 3,00,000 دستخط جمع کرائے تھے، تاہم بعد میں ایک جج نے اس پٹیشن کو یہ کہتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا کہ حکومت اس معاملے پر فرسٹ نیشنز (مقامی قبائل) سے مشاورت کرنے میں ناکام رہی۔

یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والی البرٹا کی پریمیئر ڈینیئل سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ ان لاکھوں شہریوں کے دستخطوں کو نظرانداز نہیں کر سکتیں اور یہ ریفرنڈم عوام کو اپنی رائے کا موقع دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود البرٹا کے کینیڈا میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں گی، لیکن وہ توانائی اور ماحولیاتی پالیسیوں پر اوٹاوا (وفاقی حکومت) کے خلاف عوام کے شدید تحفظات اور شکایات کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں