باربرا لی نے کہا کہ خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مدد ضروری ہے۔ تعلیم و تربیت، انسداد دہشت گردی اور صحت کے پروگرام پر خرچ کیا جائے گا۔شیلا جیکسن نے کہا کہ افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے جانیں قربان کیں، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدار میں جڑا ہوا ہے،
دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور امریکہ کثیرالجہتی اور متنوع تعلقات استوار کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے دفاع، انسداد دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت، توانائی، موسمیاتی، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔