آزاد کشمیر انتخابات 2026: 45 حلقوں میں 852 امیدوار میدان میں، حتمی فہرست جاری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر 852 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 320 سے زائد امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے چکے ہیں، جس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں سے 98، بھمبر کے 3 حلقوں سے 63 اور کوٹلی کے 6 حلقوں سے 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح باغ اور حویلی کے 3 حلقوں سے 83، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں سے 126 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

مزید برآں نیلم کے 2 حلقوں سے 51، مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور جہلم ویلی سے 34 امیدوار مدِمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستوں پر بھی 126 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔

کمیشن نے بتایا کہ 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ان کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں