بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،اسٹرائیکرز کی وکٹورینز کو شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے پانچویں میچ میں ساحل اسٹرائیکرز نے کومیلا وکٹورینز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرپور میں کھیلے گئے میلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 149 رنز بنائے

ذاکر علی نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملان نے 37 رنز بنائے۔ سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے محمد عامر اور تھیسارا پریرا نے دو دو اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سلہٹ کے اسٹرائیکر نے 150 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا

توحید ہریدوئی نے 56 رنز بنائے جبکہ مشفق الرحیم نے 28 اور ذاکر حسن نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ کومیلا وکٹورینز کی جانب سے خوشدل شاہ اور محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

ہمیں فالو کریں