پی ٹی آئی پر پابندی ن لیگی رہنمائوں کا صرف ایک خواب تھا،بیرسٹر سیف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف ایک خواب تھا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور مسلم لیگ ن عمران خان سے ڈرتی ہے، ان کے بیان سے مینڈیٹ چور بھاگتے ہیں مینڈیٹ چور شریف خاندان لندن بھاگنے والوں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی حکومت کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان، پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، فارم 47 کی جعلی حکومت شکست تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگے اور فوری استعفیٰ دے، بصورت دیگر آخری نتیجہ بہت ناخوشگوار ہو گا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca