اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اسٹار گووندا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اداکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح 5 بجے پیش آیا۔ گووندا کے منیجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا جا رہے تھے کہ اتفاق سے گولی لگی اور ان کی ٹانگ پر لگی۔
ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھتے ہوئے گرا اور غلطی سے گولی چل گئی۔ گووندا جی صرف ایک ٹانگ پر زخمی ہوئے ہیں اور ان کی چوٹ جان کو خطرہ نہیں ہے۔ ہسپتال میں معمولی آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے
35