ایران کا اسرائیل پر حملہ ،بیلسٹک میزائل داغ دئیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل داغے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کو کہا ہے۔ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔

اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو ممکنہ ایرانی حملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اسرائیل اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہائی الرٹ پر ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca