30
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فوجی مشن میں شامل ہو گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق برطانیہ ڈرونز، جنگی بحری جہاز اور ٹائفون طیارے مشن میں فراہم کرے گا۔
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے 40 ممالک کا اتحاد قائم ہے۔برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ مشن مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہو گا۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، ایران امریکا کشیدگی کے باعث خطے کی صورتِ حال غیر یقینی ہے، برطانیہ نے مشن کے لیے 115 ملین پانڈ کی اضافی فنڈنگ مختص کی ہے۔جدید ڈرون کشتیاں اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے نظام استعمال ہوں گے، برطانوی جنگی جہاز مشرقِ وسطی میں تعینات کیا جائے گا، عالمی بحری تجارت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔