فردوس شمیم نقوی کو جیل میں ڈال کر اقتدار والوں نے دکھا دیا کہ وہ کتنے پست ہیں،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینسر کے مریض فردوس شمیم نقوی کو جیل میں ڈال کر اقتدار والوں نے دکھا دیا کہ وہ کتنے پست ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال قبل میرے ساتھی تھے اور انہوں نے  ہمیشہ میرا ساتھ دیا

 

 

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فراز کا پورے عزم کے ساتھ سامنا کیا اور یہ ان کا مضبوط کردار تھا جو ایمان کی مضبوط بنیادوں پر استوار تھا جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود استقامت کا ذریعہ بنا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ فردوس شمیم کینسر سے صحت یابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے اپنی بیماری کا بھی پور ے وقار اور حوصلے سے مقابلہ کیا وہ اب بھی مضبوط رہیں گے ۔

ہمیں فالو کریں