80
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چوہدری شجاعت کےمسلم لیگ (ق) کے رہنماوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے…
انکشاف ہوا ہے کہ خط براہ راست جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی کے کسی رکن کو براہ راست خط جاری نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ کے کسی رکن پنجاب اسمبلی کو چوہدری شجاعت کا خط موصول نہیں ہوا جس میں حمزہ شہباز کوووٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے خفیہ طور پر ڈپٹی سپیکر کو خط دوپہر کو لکھا جبکہ (ق) لیگ کے ارکان کو ووٹنگ کے بعد ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے خط کا علم ہوا۔