اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ سے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد مسلم لیگ ن اور پی پی کے کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے تھے جب کہ پرویز الٰہی کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز کو اکثریت حاصل ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شام سات بجے شروع ہوا۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔
ووٹنگ کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ حاصل کیے۔