لبنانی فوج کے سربراہ جنرل روڈولف ہائیکل کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل روڈولف ہائیکل کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور لبنان کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور تربیتی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ دفاعی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں بین الاقوامی امن مشنز میں پاکستان کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں