چین نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے معمول کے تمام طریقہ کار مکمل کر لیے ہیں۔ اس ہفتے چین سے رقم ملنے کی امید ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو رواں ہفتے 700 ملین ڈالر ملنے کی توقع ہے جس کے بعد بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان اور چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان معاہدے کو گزشتہ ہفتے حتمی شکل دی گئی۔ یہ پیشرفت مزید 300 ملین ڈالر کے چینی تجارتی قرض کی ادائیگی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں