البرٹاکے طلباء کیلئے پانچ P3 ہائی سکولوں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (P3)کے پانچ ہائی اسکولوں کی تعمیرکاکام مکمل ہو چکا ہے، جو اس موسمِ خزاں میں البرٹا بھرکے6,900 سے زائد طلباء کیلئے نئےکلاس رومز کے دروازےکھول رہے ہیں۔
پہلے سےکہیں زیادہ خاندان البرٹا میں نقل مکانی کر رہے ہیں، اور البرٹا کی حکومت کمیونٹی کی ضروریات کو فوری اور مؤثرطور پر پورا کرنے کیلئے صوبے بھر میں نئے اسکول تعمیرکر رہی ہے۔ اسکولوں کی تعمیرکیلئے البرٹا انفراسٹرکچرکے طریقہ کار کے ایک حصےکے طور پر، P3 ڈلیوری اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب متعدد پراجیکٹس کو وقت پر اور ٹیکس دہندگان کی بچت کے ساتھ مکمل کرنےکا مقصد پورا ہو رہا ہو۔
اس جدید ترینP3 تعمیر کے ذریعے، البرٹا کی حکومت نے ان انتہائی ضرورت والے اسکولوں کی فراہمی کیلئے 114.5 ملین ڈالرکی بچت کی جو بلیک فالڈز (Blackfalds)،لینگڈن (Langdon)، لیڈوک (Leduc) اور دو ایڈمنٹن میں واقع ہیں۔ یہ بچتیں ہائی اسکولوں کو دوسرے طریقوں کو استعمال کرکے ڈلیورکرنے والی لاگتوں کے مقابلےکی بنیاد پر اخذکی گئی ہیں۔ اس P3 پراجیکٹ نے ان مقامی کمیونٹیز میںبھی لاکھوں ڈالر لگائے اور تعمیر سے متعلقہ تقریباً1,700 ملازمتوں میں مددکی۔
"البرٹاکی حکومت اسکول انفراسٹرکچرکی تعمیرکیلئے پُرعزم ہے جس کی صوبے بھرکے طلباء کو ضرورت ہے۔ P3 تعمیر اسکولوں کی تعمیرات کو یقینی بنانےکیلئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتی ہے، اور البرٹا کے ٹیکس دہندگان اپنی سرمایہ کاری کی بہترین قدر و قیمت حاصل کرتے ہیں۔ میں طلباء کے ان کی نئی جگہوں سے لطف اندوز ہونےکا انتظار نہیں کر سکتا۔”
پِیٹ گتھری(Pete Guthrie)، انفراسٹرکچر کے وزیر کا کہنا ہے کہ ہم البرٹاکی تیز ترین بڑھتی ہوئی کمیونٹیز میں اسکول تعمیرکر رہے ہیں۔ یہ نئے اسکول طلباء کیلئے اپنی تعلیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے، زندگی بھرکیلئے دوست بنانے اور اپنے جوش و جذبےکو دریافت کرنےکیلئے 6,900 سے زائد جگہیں تشکیل دیں گے۔”
ڈیمیٹریوس نکولیڈز(Demetrios Nicolaides)، وزیرِ تعلیم کے مطابق پراجیکٹس کو بنڈل کی صورت میں اکٹھا کرنے سے پیسوں کی بچت ہوتی ہےکیونکہ یہ تعمیراتی عمل میں افادیت پیداکرتا ہے اور جب بڑی مقدار میں میٹریل خریدا جاتا ہے تو بچت کرتا ہے۔ پانچ ہائی اسکولوں کے اس P3 بنڈل میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
• بلیک فالڈز (Blackfalds) میں آئرن رِج سیکنڈری کیمپس، وولف کرِیک پبلک اسکولز
• ایڈمنٹن میں ایلڈر ڈاکٹر فرانسس وہسکی جیک (Elder Dr. Francis Whiskeyjack)اسکول، ایڈمنٹن پبلک اسکولز
• ایڈمنٹن میں فادر مائیکل میک کیفری (Father Michael McCaffery)کیتھولک ہائی اسکول، ایڈمنٹن کیتھولک اسکولز
• لینگڈن(Langdon) میں ہارس شُوکراسنگ ہائی اسکول، راکی ویو اسکولز
• لیڈوک (Leduc) میں اوہپاہو (Ohpaho) سیکنڈری اسکول، بلیک گولڈ اسکول ڈویژن
P3کو استعمال کرکے البرٹا کے سات نئے اسکولوں کے ایک اور بنڈل کی فراہمی کیلئے لین دین کے معاملات جاری ہیں۔ جب کُھلیں گے، تو یہ ایئرڈری (Airdrie)، بلیک فالڈز (Blackfalds)، کیلگری، چیسٹرمیئر (Chestermere)، اوکو ٹوکس (Okotoks) اور دو ایڈمنٹن میں واقع یہ نئے اسکول البرٹا کے طلباء کیلئے 7,000 سے زائد جگہیں پیدا کریں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com