سکیورٹی خدشات ، یو اے ای میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اپائوٹمنٹس 15 جولائی تک منسوخ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے 15 جولائی تک قونصلر اپائوئنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

دبئی میں امریکی قونصل خانے میں بھی 15 جولائی تک قونصلر سروسز متاثر ہوں گی، یہ فیصلہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے باعث کیا گیا۔امریکی سفارت خانے نے کہا کہ مقررہ تاریخوں پر اپائنٹمنٹ رکھنے والے افراد سفارت خانے نہ آئیں، نئی اپائنٹمنٹ سے متعلق درخواست گزاروں سے خود رابطہ کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب امارات سے غیرہنگامی امریکی سرکاری عملے کو باہر منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی، پاسپورٹ اور دیگر ہنگامی قونصلر خدمات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں