ایف بی آر ملازمین کو انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ -وفاقی ٹیکس محتسب نے سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر کے خلاف بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے بجٹ ڈیوٹی کے نام پر ایف بی آر کے 373 ملازمین کو انعامات دینے کی منظوری دینے پر انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف جاہ نے بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے بجٹ ڈیوٹی کے نام پر ایف بی آر کے 373 ملازمین کو انعامات دینے کی مبینہ منظوری دینے پر سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے بدانتظامی کے الزامات پر جواب طلب کر لیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ محتسب نے یہ نوٹس ٹیکس دہندہ وحید شہزاد بٹ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر اور دیگر ایف بی آر حکام کے خلاف درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر لیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو دن دیہاڑے لوٹ مار قرار دیتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو انعامات دینے کے معاملے کو دیکھنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔