مونس الٰہی کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی گئی لاہور کی  بینکنگ کورٹ میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شریک ملزمان محمد خان بھٹی اور واجد احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

مونس الٰہی اور دیگر ملزمان ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان تفتیش میں شامل ہیں اور کیس کا 47 فیصد ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہم واؤچرز کو دیکھ رہے ہیں۔ اسے مکمل ہونے میں وقت لگے گا

ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کی جا سکتی، اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل کی جائے، ملزمان کے وکلا تیار ہو کر آئیں۔

بعد ازاں عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ نے اس کیس میں مونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔