سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اور کردار کشی کے خلاف کریک ڈا ئون کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اور کردار کشی کے خلاف کریک ڈا ئون کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے اور دوسروں کی نقالی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور قائم مقام چیئرمین نادرا خالد لطیف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہریوں کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں شہریوں کی بلیک میلنگ اور کردار کشی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور کردار کشی کے ذریعے ان کی ساکھ کو داغدار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ئون کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سائبر کرائم بالخصوص ہراساں کرنے اور توہین آمیز مواد اور اشتہارات اپ لوڈ کرنے سے متعلق قوانین بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ہراساں کرنے اور ہتک عزت کے معاملے پر پی ای سی اے 2016 میں ضروری ترامیم لانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہتک آمیز مواد اور کردار کشی کے ذریعے شہریوں کی ساکھ کو مجروح کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca