محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا، الرٹ جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) محکمہ موسمیات نے مزید موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا، الرٹ جاری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام طوفان کے ایک اور سپیل سے نمٹنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، ملک بھر میں مون سون کے طاقتور سسٹم کے باعث شدید بارشیں ہو رہی ہیں، بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔ بحیرہ عرب میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مون سون بارشوں کے موجودہ سپیل کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید 4 اموات ہوئیں، جن میں خیبر پختونخوا میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت شامل ہے، رواں ماہ کے شروع میں مون سون کی بارشوں کے آغاز کے بعد سے مختلف حادثات و واقعات میں 160 سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca