پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شکست ، حکومتی اتحاد یوں کی پنچایت آج ہوگی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر حکومتی اتحادی آج ایک ساتھ بیٹھیں گے۔

وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بھی شرکت متوقع ہے، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوگی۔

ادھر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی میں فعال کردار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ .

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔