انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمزیدسستا

یہ بھی پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر کم ترین سطح پر پہنچ گیا،اسٹاک میں زبردست تیزی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 289 روپے 78 پیسے کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 22 پیسے کی کمی سے 289 روپے 64 پیسے کا ہوگیا۔ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی سے 292 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے۔ منگل کو پی ایس ایکس کا آغاز 64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46457 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ہمیں فالو کریں