اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علا قوں میں زلزلہ،شدت 4.5 ریکارڈ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے جب کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد، سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 187 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جون 2024 کو سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جب کہ 2 مئی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca