الیکشن کمیشن توہین کیس کیخلاف عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

 

 

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا جس میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہونگے

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ادارہ ہے، توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

ہمیں فالو کریں