ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کےنئے سی ای او کا اعلان،صارفین حیران 

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے اپنے نئے اقدام سے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو مشہور امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں اور جنہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر خریدا اور اس کے چیف بنے نے ٹوئٹر کے سی ای او کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں ٹویٹر پر ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس کے ایک کالر پر سی ای او اور دوسرے پر سی ای او لکھا ہوا ہے اور کتا ایک لگژری آفس میں پالیسی سازی کی کرسی پر بیٹھا ہے۔

ا یلون  نے لکھا کہ اس کے پاس بڑی تعداد ہے۔اسے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں ایلون مسک نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے کتے کی تصویر شیئر کی جس پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ٹوئٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز ہے۔اپنے ٹویٹ کے تسلسل میں ایلون مسک نے مزید لکھا کہ یہ سی ای او پچھلے لوگوں سے بہتر ہے۔

ایلون مسک نے یہ مذاق ہندوستانی نژاد ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال پر کیا تھا۔ ۔ایلون مسک نے ٹویٹر کی قیادت سنبھالتے ہی جہاں انتظامیہ کو تبدیل کیا وہیں پالیسی میں کئی تبدیلیاں کیں جن سے صارفین خوش نہیں ہیں۔

ایلون مسک نے یہاں تک کہ ایک بار صارفین سے رائے شماری کی کہ آیا انہیں ٹوئٹر کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہیے جس پر 58 فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]