مشہور امریکی ماڈل گیگی حدید کو اسرائیل کی طرف سے دھمکیاں

گیگی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اختیار کیا اور اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی ماڈل نے واضح الفاظ میں لکھا کہ جس طرح یہودیوں کا اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں اسی طرح اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہود مخالف نہیں کہا جا سکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔

اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہودی بچوں کی ہلاکت پر کیوں آنکھیں بند کر رہی ہے۔
سرکاری اکاؤنٹ میں مزید کہا گیا کہ گیگی حدید کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔

ہمیں فالو کریں