ووٹ کے ڈر سے حکومت عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے، فواد چوہدری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد میں الیکشن روکے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ووٹ سے ڈرنے والی حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کھڑے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے کا خوفناک کھیل ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سال 2022 پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریہ منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]