اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ دارالحکومت تہران میں ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔
محسن نقوی اس سے قبل بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تحت متعدد بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ یہ کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر داخلہ کا یہ تازہ دورہ علاقائی سفارت کاری اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری پیش رفت کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے نتائج خطے کی سیاسی صورتحال پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔