نئے اسلامی سال کا آغاز،امریکی صدر کی امت مسلمہ کو مبارکباد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسلامی سال کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی جانب سے اپنے مسلمان دوستوں کو اسلامی سال مبارک ہو۔

جو بائیڈن نے مزید لکھا کہ ‘نیا اسلامی سال مسلمان دوستوں کے لیے امن اور رحمت کا سال ہو ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یوم عاشور 10 محرم 1445 ہجری 29 جولائی کو ہوگا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]