چند دنوں میں 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ،حماس کا دعویٰ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے فوجی ترجمان القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ 43 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ اور 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ القسام بریگیڈ کا دعویٰ ہے کہ حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ڈرون قبضے میں لیے اور تل ابیب پر راکٹ حملے بھی کیے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 130 سے ​​زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]