اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید نے جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حمزہ کا اقتدار ختم ہوگیا اور فضل الرحمان ناراض ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ دو واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے، ایک اقتدار سے چمٹے رہنے کے حق میں ہے اور دوسرا الیکشن میں جانے کے حق میں ہے۔
2 ووٹوں کی حکومت کی حکومت کیلئے واحد راستہ الیکشن ہےلوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ، بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے جب کہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جا رہے ہیں۔