اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں صبح سے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے راولپنڈی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے جب کہ نالہ لئی کی سطح بھی کئی فٹ بلند ہوگئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے سپیل کی انٹری کل سے متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں کل سے 17 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔