اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
مری، وزیر آباد، گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بادل چھا گئے جب کہ کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔