آئندہ 24گھنٹے پاکستان میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاالدین میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین اور سبی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، گلگت، گھانچے، استور، کھرمنگ، شگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمے کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز ہوا یا طوفان کے دوران درختوں اور کمزور تعمیرات کے قریب نہ جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں