اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ بھوک کے ہارمونز ہپپوکیمپس (دماغ کا فیصلہ ساز حصہ جو یادداشت کو سمجھنے اور استعمال کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے) کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔ جب جانور کھانے کی کوشش کر رہا ہو تو کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کے مطابق ہپپوکیمپس جانوروں کی خوراک کی موجودگی میں کھانے کی جبلت کو روکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جانور زیادہ نہ کھائیں۔ لیکن اگر جانور بہت بھوکا ہو تو ہارمونز دماغ کو اس رکاوٹ کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مٹھی بھر خشک میوہ جات فالج کے مریضوں کیلئے مفید قرار
محققین پر امید ہیں کہ ان کی تحقیق کے نتائج کھانے پینے کی خرابی کے نظام کے علاوہ دیگر صحت کے مسائل جیسے خوراک اور دماغی امراض کے بارے میں بھی تحقیق سے آگاہ کر سکتے ہیں۔اس تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر اینڈریو میک ایسکل نے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ ہماری بھوک ہمارے فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ جو سادہ لگتا ہے دراصل بہت پیچیدہ ہے۔ دماغ کا فیصلہ کرنے والا حصہ پیٹ میں پیدا ہونے والے بھوک ہارمونز کے لیے انتہائی حساس ہوتا ہے، جو دماغ کو ہمارے کھانے کے انتخاب کو سیاق و سباق کے مطابق بنانے میں مدد کرتا ہے۔