شہباز شریف کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام اور حکومت کو مبارکباد

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]