اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی تو ہمیں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہے اور ہمارے ملک میں خونریزی کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تعطل ختم نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں آئینی خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب خواجہ آصف نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔.
13