17
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی حکومتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مختصر ٹیم کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ حالیہ بات چیت کے مثبت نتائج کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے۔ یہ دور خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور عسکری قیادت کی کوششیں جاری ہیں تاکہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو تیز کیا جا سکے۔