سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔
منگل کو سائفر کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم نہ ہونے کے باعث استغاثہ کی کارروائی نہ ہوسکی تاہم عدالت نے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

ہمیں فالو کریں