عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی، ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے 11 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی۔

عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج غداری کے مقدمے میں عمران خان کی ستمبر کے پہلے ہفتے تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں تفتیشی افسران نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اسی نوعیت کے 15 مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca