کورونا کیسز کی شرح 29.3 فیصد ہے جب کہ ایک اور شخص وائرس سے جاں بحق ہو گیا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20 ہزار 80 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر کورونا سے مزید 1 شخص کی موت ہوئی ہے جب کہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے بھی محرم کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہی خود کو کورونا سے بچانے کا واحد طریقہ ہے، اس لیے ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ویکسین کروائیں۔