اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تو جو ہوتا ہے اس کا میںذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں عوامی مینڈیٹ چوری ہوا تو سب کو بتا رہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا میں چلا جائے گا۔
لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان جیسا بے ایمان الیکشن کمشنر نہیں دیکھا
عمران خان نے کہا کہ ہم اس الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات نہیں لڑیں گے
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، اگر کل پنجاب اسمبلی میں چوری کے پیسوں سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو آگاہ کیا جائے۔ میں کہتا رہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا جائے گا، پھر جو ہوگا اس کا ذمہ دار میں نہیں ہوں گا، لوگ میرے قابو میں نہیں ہوں گے، یہ ایک بیدار قوم ہے، یہ مت سمجھو کہ یہ خاموش رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا تو کل اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے۔ جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے عوام پر ظلم کرنے والے افسران کے نام لکھے ہیں، ہم نہیں بھولیں گے۔ .