اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی توسیع کردی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو سیل سے متعلق مزید دو درخواستیں دیں جن میں گھر کے کھانے اور ورزش کے لیے سائیکل فراہم کرنے کی درخواست بھی شامل تھی۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ورزش کے لیے مینول کے تحت سائیکل فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

ہمیں فالو کریں