گرین اور بلیو لائن بس منصوبے کا افتتاح

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گرین اور بلیو لائن بس منصوبے کا افتتاح افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے۔ گیس کی قیمتیں عوام کو پریشان کر رہی ہیں، گزشتہ 4 سال سے مہنگائی جاری ہے، جلد اس سے چھٹکارا مل جائے گا، اللہ کا شکر ہے کہ تیل کی قیمتیں تھوڑی نیچے آگئی ہیں، سستی سولر انرجی پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ مستفید ہوں گے، ماضی کی کوتاہیوں پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 75 سالوں میں سیاسی جماعتوں اور آمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، محنت سے ترقی کریں گے، عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے محنت کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو ملک قرضوں میں ڈوب جائے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، عوامی منصوبوں کی اسی طرح نگرانی کرتے ہیں جس طرح اپنے بچوں کے لیے کرتے ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca