بھار ت کی سفری ایڈوائزری مسترد ،کینیڈا تمام لوگوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، کینیڈین پبلک سیفٹی منسٹری

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا بھارت کشیدگی،ہندوستان نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائز ری جاری کردی

کینیڈا کی پبلک سیفٹی منسٹری نے ہندوستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد جواب دیا کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں وہاں موجود بھارتیوں کو کینیڈا میں بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں

بھارت سے الگ وطن کا مطالبہ کرنے والا ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیڈا جانے والے ہندوستانیوں کو بھی ایڈوائزری میں وہاں محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے پر سفارت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس لیے بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔