اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای محفوظ مقام پر ہیں، ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی، صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف ایران کا قانونی، عقلی اور جائز جواب ہے، اسرائیل نے ایرانی شہریوں اور قومی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیل کے جواب کے لیے تیار ہیں۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کوشش کی، وہ اسرائیل کے حامیوں کو صہیونی حکومت سے الگ ہونے کا مشورہ دیتے ہیں، اسرائیل نے مزید حملے جاری رکھے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔