ایران اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا،ایرانی صدر کا ٹرمپ کو جواب

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کی بیان بازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بتائیں کہ کیا وہ میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو آخر کیا حاصل ہوا؟

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ دشمن مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باقاعدہ جنگ میں داخل ہو چکا ہے، اس لیے اب کوئی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے اسٹریٹجک ایکشن پلان بھی منظور کر لیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں